تازہ ترین
جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر پیر کے روز چترال میں عالمی یوم مزاحمت مناتے ہوئے پولوگراونڈ روڈ سے جلوس

چترال (نمائندہ ) جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر پیر کے روز چترال میں عالمی یوم مزاحمت مناتے ہوئے پولوگراونڈ روڈ سے جلوس نکالا گیا جوکہ پی آئی اے چوک پہنچ کر احتتام پذیر ہوئی جس سے امیر جماعت اسلامی لویر چترال مولانا جمشید احمد، سیکرٹری جنرل وجیہہ الدین اور دوسرے رہنما فضل ربی جان اور شجاع الحق بیگ اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیاکہ نہتے فلسطینیوں پر ظلم وبربریت گزشتہ ایک سال سے جاری ہے لیکن مسلم امہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دنیا بھر مسلمانوں کا ترجمان ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں وہ عالمی ضمیر کو جنجھوڑ نے میں مصروف ہے۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ فلسطینی بھائیوں کا کیس لڑنے میں سفارتی ذرائع کا بھر پور استعمال کیا جائے۔