آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے حکم پر لویر چترال میں بھی اپنے مطالبات کے حق میں جلوس نکالا گیا

چترال (نمائند ہ ) آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے حکم پر لویر چترال میں بھی اپنے مطالبات کے حق میں جلوس نکالا گیا جوکہ مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا ہائی سکول روڈ پر احتتام پذیر ہوا جس سے ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ضیاء الرحمن، جنرل سیکرٹری زاہد عالم اور آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر امیر الملک نے خطاب کیا۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے مطالبات دہراتے ہوئے کہاکہ پرائمری سطح کے اساتذہ اب تک حکومت کی طرف سے نظرا نداز ہوتے رہے ہیں جبکہ بنیادی تعلیم میں ان کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ انہوں نے پرائمری اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکشن فوری طور پر جاری کرنے اور کلاس وائز ٹیچرز مقررکرنے سمیت سی پی فنڈ کے بارے میں ظالمانہ فیصلے کو واپس لینے کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پرائمری ایجوکیشن کی نجکاری ایک شرمناک فعل ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اس فیصلے پر عملدرامد کسی بھی صورت میں کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے پرائمری ٹیچرز صوبائی قیادت کی ایک اشارے کی منتظر ہے جس کے بعد وہ اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گ