Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وادی بریر کے کمیونٹی بیس سکول میں سنو لیپرڈ فاونڈیشن چترال، وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ لوئر چترال اور وی سی سی رومبور کے باہمی اشتراک سے ایک پروقار تقریب

چترال(نمائندہ )ہر سال 23 اکتوبر کو دنیا بھر میں برفانی چیتے کا عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں اس سال بھی 23 اکتوبر 2023 کو وادی بریر کے کمیونٹی بیس سکول میں سنو لیپرڈ فاونڈیشن چترال، وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ لوئر چترال اور وی سی سی رومبور کے باہمی اشتراک سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس میں وائلڈ لائف ڈویژن چترال کے نمائیندے، سنو لیپرڈ فاونڈیشن چترال کے ذمہ داراں، کلاش کمیونٹی کے عمائدین اور سکول کے فیکلٹی اور سٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر انت بیگ کالاش اقیلتی چئرمین تحصیل کونسل چترال بطور صدر محفل اور ڈپٹی رینج آفیسر وائلڈ لائف ڈویژن چترال اعجاز الرحمان مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاؤہ دیگر شرکاء میں آر پی ایم سنو لیپرڈ فاونڈیشن چترال جیمع اللہ شیرازی ، سراج خان، سیاسی و سماجی شخصیت شمس ربی ، صوبیدار فواد احمد اور علاقے کے عمائدین اور سکول کے فیکلٹی ممبرز اور سٹوڈنٹس بڑی تعداد شریک تھے۔ اس تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول بریر اور کمیونٹی بیس سکول کے بچوں نے تلاوت کلام پاک، حمد باری تعالی، نعت، تقاریر، لطیفے اور چارٹ بنانے میں بھر پور حصہ لیااس موقع پر مقررین نے برفانی چیتے کی اہمیت، اس کو درپیش خطرات اور تحفظ کے حوالے سے سنو لیپرڈ فاونڈیشن کے کوششوں پر
تفصیلی خطاب کئے۔
سکول کے بچوں نے برفانی چیتے، جنگلی حیات اور جنگلات کی اہمیت پر تقاریر کئے۔
تقریب کے اختتام پر سنو لیپرڈ فاونڈیشن کی طرف سے مہمانوں اور مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں کو تعریفی شلیڈ دئے گئے۔
آخر میں شرکاء برفانی چیتے کی تحفظ کے لئے سنو لیپرڈ فاونڈیشن کیساتھ بھر پور تعاون کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button