Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

عوامی نیشنل پارٹی لوئرچترال کا انٹرا پارٹی الیکشن مکمل ،الحاج عیدالحسین تیسری بارضلعی صدرلوئرچترال اورشوکت جان جنرل سیکرٹری منتخب

چترال(ڈیلی چترال نیوز)عوامی نیشنل پارٹی لوئرچترال کے انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی کے سینئررہنماوں اورورکروں نے باہمی مشاورات کے بعدالحاج عیدالحسین کوبلامقابلہ تیسری بارضلعی صدرلوئرچترال اورسیدشوکت حسین جان کوجنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا ۔باقی کابینے کی تقاریری ضلعی صدراورجنرل سیکرٹری کریں گے ۔نومنتخب صدرالحاج عیدالحسین نے پارٹی رہنماوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی خدمت پر یقین رکھتی ہے جس کی بدولت اے این پی کو عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔ لوگ یوٹیلیٹی بل جمع نہیں کراسکتے۔ضلعی الیکشن کمیشن چیئرمین لوئرچترال سیدعباس علی شاہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button