Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آن لائن کاروبار کو پاکستان میں تیزی سے حاصل ہوتی مقبولیت اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے /ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر لوئرچترال جبارغنی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چترال کے زیرنگرانی اورمالی معاونت سےایک غیرسرکاری ادارے کے ساتھ مدک لشٹ میں ایک روزہ ای کامرس کے موضوع پرسمینارکاانعقاد کیاگیا۔جس کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرلوئرچترال جبارغنی تھے ۔سمینارسے خطاب کرتے ہوئے مقریرین  نے کہاکہ ای کامرس کا مطلب الیکٹرانک کامرس ہے اور اس سے مراد ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور کاروباری ماڈل ہے جہاں آپ آن لائن مصنوعات خرید یا فروخت کر سکتے ہیں۔ جب بھی آپ آنلائن ذرائع سے کوئی پراڈکٹ خریدتے ہیں تو اس کا مطلب ہے ای کامرس اکانومی میں شرکت کرتے ہیں۔ الیکٹرانک کامرس کو عام طور پر ای بزنس کا سیلز پہلو سمجھا جاتا ہے۔ یہ کاروباری لین دین کے فنانسنگ اور ادائیگی کے پہلوؤں کو آسان بنانے کے لیے ڈیٹا کے تبادلے پر بھی مشتمل ہے۔مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر لوئرچترال جبارغنی نے کہاکہ آن لائن کاروبار کو پاکستان میں تیزی سے حاصل ہوتی مقبولیت اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔نہ دوکان کرائے پر لینے کی پریشانی اور نہ ہی پگڑی دینے کا جھنجھٹ۔بس گھر بیٹھے اپنا آن لائن سٹور بنائیے، اسے مختلف مصنوعات سے بھرئیے اور پھر دنیا جہاں میں ڈیلیوری کے ذریعے اپنے گاہکوں کو ان کی من پسند اشیا فروخت کیجیے۔سمینارمیں سترکے قریب شراکانے شرکت کی ۔سمینارکے آخرمیں تمام شراکاکوتعریفی اسناد سے نوازاگیا۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button