205

متاثرین سیلاب بریپ کااظہار تشکر

چترال (وقاراحمد)ویلج کونسل بریپ کے رکن سلطان مراد اورشیعہ امامی اسماعیلی لوکل کونسل بریپ کے سیکرٹری غفارعلی نے پورے اہلیان بریپ کی طرف سے ارپی ایم اے کے ارایس پی چترال انجینئرسردارایوب اورعزت مآب ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمدوڑایچ کابجلی کے ٹرانسمیشن لائن کی بحالی میں خصوصی دلچسپی پرتہہ دل سے شکریہ اداکیاہے گاؤں بریپ میں حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بجلی کے درجنوں کھمبے اوربیس ہزار میٹرلمبی برقی تاریں سیلاب برد ہونے کی وجہ سے گاؤں کی ادھی آبادی کو بجلی کی ترسیل منقطع ہوچکی تھی ۔علاقے کی عوام کی طرف سے بھرپورمطالبے پر ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمدوڑایچ اورارپی ایم اے کے ارایس پی چترال نے خصوصی دلچسپی لے کربیس ہزارمیٹر ٹرانسمیشن لائن کابندوبست کیا اورعلاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کھمبوں کابندوبست کرکے بجلی کی ترسیل کوبحال کردیا ۔علاقے کی عوام ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمدوڑایچ اورارپی ایم اے کے ارایس پی کے اس احسان کوکبھی فراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ اختیارات کے نچلی سطح تک منتقلی کے بعد چونکہ اس قسم کے کام ضلعی حکومت کے دائرۂ اختیارمیں آتے ہیں اس لئے ہم ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بجلی کی مکمل بحالی کے لئے چالیس میٹل کھمبوں کابندوبست کرکے علاقے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں