Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

انٹر سکول ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ اپر چترال اختتام پذیر ۔فٹ بال میں پامیر سکول بونی کی جیت ،کرکٹ گوارنمنٹ ہائی سکول واشچ تورکھو کے حصے میں جبکہ ولی بال ای کے ای ایس مستوج نے جیت لی

چترال(نامہ نگار)گہلی فٹ بال گراونڈ بونی میں آج انٹر سکول ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے اختیتامی کھیلوں کا انعقاد ہوا۔ اپر چترال کے سکولوں کو چار زون میں تقسیم کیا گیا تھا۔ بونی زون،مستوج زون ، تورکھو زون اور موڑکھؤ زون۔ زون وائز مقابلوں کے بعد ہر کھیل کے فاتح ٹیم کو ضلعی سطح پر فائنل مقابلوں کے لیے ہیڈ کوارٹر بونی انا ہو تا ہے بونی میں مقابلوں میں جتنے والے ٹیموں کو ڈویژنل سطح پر مقابلے کے لیے تیمرگرہ جانا پڑتا ہے۔اج فٹ بال ،کرکٹ اور ولی بال کے شاندار مقابلے گہلی فٹ بال گراونڈ میں منعقد کیے گئے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے زیر نگرانی ہر سال کھیلوں اور ادبی پروگرامات کے مقابلے کرائے جاتے ہین۔ اے ڈی ای او سپورٹس اپر ذولفقار علی یفتالی بہترین منتظم کے حیثیت سے نہ صرف کھیلوں بلکہ ہر مثبت سرگرمیوں میں پیش پیش ہوتے ہیں۔اور فائنل کو بھی پر رونق بنانے میں کلیدی کردار ذولفقار علی یفتالی کے حصے میں تھی۔انٹر سکول ٹورنامنٹ کو بہتر انداز میں منعقد کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ سکرٹری پرنسپل سیف الله، سکرٹری زون تورکھو پرنسپل حفیظ الدین،سکرٹری موڑکھؤ زون ہیڈ ماسٹر فضل اکبر ،سکرٹری بونی زون محمد رضا شاہ،اورسکرٹری مستوج زون پرنسپل جمعہ خان مقرر تھے۔ ان کے علاوه تمام سکولوں کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر صاحباں ایونٹ کو منظم رکھنے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے جوش و خروش کے ساتھ گراونڈ میں موجود تھے۔سینئر اور متحرک استاد حیدر علی مائیک تھامے بہترین لفظوں کے انتخاب کے ساتھ ہر لمحہ کھلاڑیوں، طلباء و دیگر شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے،حوصلہ دیتے فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کی ۔فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مقدس خان بھی گراونڈ پر موجود تھے۔ تمام مقابلے انتہائی دلچسپ اور جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔اس طرح فٹ کے فاتح پامیر پبلک سکول بونی ہوئے ،کرکٹ کی جیت گوارنمنٹ ہائی سکول واشیچ کے حصے میں آئی جبکہ ولی بال میں اغان خان سکول مستوج کے جیت کر اعزاز اپنے نام کی ۔ اختتامی تقریب کے موقع پر اے ڈی ای او سپورٹس ذولفقار علی فاتح ٹیموں کو مزید تیاری اور ڈویژنل مقابلوں میں شرکت کے لیے گائیڈ لائن اور قواعد و ضوابط کے بارے آگاہی دی ۔دسٹرکٹ سکرٹری پرنسپل سیف الله نے اساتذہ کرام اور جملہ معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مقدس خان نےطلباء کو بہترین رویہ اپنانے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آج تک آپ اپنے علاقے کی نمائندگی کررہے تھے۔اج کے جیتے ہوئے ٹیم اپر چترال کے نمائندہ کے طورپر ڈویژنل مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔اس لیے نظم و صبط اور علاقائی نمائندگی کی بھاری زمہ داریاں آپ پر عاید ہوتے ہیں۔ آپ اپنی بہترین نظم و ضبط ،اخلاق اور کارکردگی سے اپر چترال کے نام روشن کرسکتے ہین۔ ہر کھلاڑی کو اپنی کارکردگی کے ساتھ بہترین سفیر کی حیثیت سے اپنے علاقے کی نمائندگی کرنا چاہیے ۔بعد میں کھلاڑیوں میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کیے گئے۔اس طرح انٹر سکول ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ اپر چترال اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ بہترین اور منظم انداز میں اختتام پذیر ہوئے ۔یاد ریے ادبی پروگرامات کے اختتامی مقابلے 9 نوامبر کو گوارنمنٹ ہائی سکول بونی میں منعقد ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button