Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ویلج کونسل ریشن کے معتبرات کی بجلی کے مسئلے حوالے سے چرون اور بونی کا دورہ ۔

چترال(شہزاداحمد) تنظیم متاثرین بجلی گھر ریشن کے ذمہ دار ں اور معتبرات نے اپنے پڑوس چرون اور بونی کے معتبرات کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ چرون کے میٹنگ میں کوراغ، چرون ، چرون اویر اور جنالی کوچ سے معتبرات شامل تھے اور بونی میں بھی بونی کے معتبرات کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ ریشن کے وفد نے معتبرات کو گزشتہ تین سالوں کی گئی جدوجہد اور خاص کر ماہ جولائی کے بعد ریشن میں منعقدہ شاندار جلسوں اور دھرنوں کی صورتحال سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس احتجاج کے دوران ضلعی انتظامیہ کی بھرپور تعاون اور منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
فی الحال منتخب نمائندوے اور ضلعی انتظامیہ صوبے کے دارالحکومت میں جمع ہوئے ہیں خاطر خواہ نتیجہ نہ نکلنے کی صورت میں 22 نومبر کو حالات قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ہے بونی اور چرون کے معتبرات نے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button