Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

انٹرنیشنل میڈیکل کور کی طرف سے مینٹل ہیلتھ کے حوالے سے دروش میں رضاکار گروپ کے لئے آگاہی سیشن کا انعقاد

دروش(چ،پ) انٹرنیشنل میڈیکل کور (IMC)نے UNHCR کے تعاون سے نے گذشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں "مینٹل ہیلتھ” کے حوالے سےرضاکار گروپ کےممبران کے لئے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں شرکا کو ذہنی صحت اور سے متعلق مسائل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
انٹرنیشنل میڈیکل کور کی طرف سے مینٹل ہیلتھ آفیسر عرشی ارباب اور مانیٹرنگ آفیسر شاہ خالد نے رضاکاروں کو معلومات اور آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے رضاکاروں پر زور دیا کہ موجودہ وقت میں مینٹل ہیلتھ ایک اہم مسئلہ ہے، اسلئے رضاکار اپنے لوگوں کے بہتر مفاد میں اس سلسلے میں تندہی سے کام کریں، ذہنی صحت کا شکار لوگوں کی نشاندہی کریں ، اس حوالے سے کمیونٹی میں آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button