Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ریشن میں چھ ہفتے سے جاری اختجاجی دھرنا کیمپ آج بھوک ہڑتالی کیمپ میں تبدیل ہوگیا

اپرچترال( شہزاد احمد سے)بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ریشن میں چھ ہفتے سے جاری اختجاجی دھرنا کیمپ آج بھوک ہڑتالی کیمپ میں تبدیل ہوگیا۔یاد رہے ریشن کے عوام ریشن پاؤر ہاؤس جو کہ پیڈو کی ملکیت ہے اسکو پیسکو کے حوالے کرکے عوام کو مہنگے بلوں کے ذریعے تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس کے خلاف ریشن کے عوام گزشتہ دو سال سے سراپا احتجاج ہیں۔ اس سلسلے میں چھ ہفتے پہلے یعنی 18اکتوبر کو ایک بھرپور احتجاجی جلسے کے بعد ریشن کے عوام اس غاصبانہ اقدام کے خلاف رمداس چوک ریشن میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ریشن کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ریشن پاؤر ہاؤس کو پیسکو سے نکال کر واپس پیڈو کے حوالہ کیا جائے ۔ بصورت دیگر ہم اس کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور حکومت کو 20 دسمبر تک وقت دیا گیا۔ اگر 20 دسمبر تک اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہوا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button