کینیڈین حکومت کی مالی معاونت سےلوئرچترال میں بچوں کے ابتدائی بچپن کی نشوونما کی اہمیت کے حوالے سےارلی چائلڈہڈڈیلپمنٹ( ای سی ڈی) نمائش کاانعقاد

چترال(ڈیلی چترال نیوز)آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے پراجیکٹ فاؤنڈیشن فار ہیلتھ اینڈ ایمپاورمنٹ (F4HE) کے تحت کینیڈین حکومت کی مالی معاونت سے ایل ایس او لوئرچترال کوپریشن سرکل فارسسٹینیبل ڈیولپمنٹ(سی سی ایس ڈی ) کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں بچوں کے ابتدائی بچپن کی نشوونما کی اہمیت کے حوالے سےارلی چائلڈہڈڈیلپمنٹ( ای سی ڈی) نمائش کاانعقاد کیاجس میں سرکاری اورغیرسرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات،اساتذہ ،والدین اورمختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ای سی ڈی میلہ میں بچوں کے لیے مختلف سرگرمیاں رکھی گئی تھی جن سے بچے نہ صرف لطف اندوز ہوئے بلکہ بہت کچھ سیکھنے کوبھی ملا۔
اس نمائش میں بچوں چترال کے روایتی کھانے ،ہاتھ کابناہواملبوسات ، اوردوسری چیزین رکھی گئی تھی ۔اس موقع پربچوں نے مختلف سائنسی تجربات کو انتہائی دلچسپ انداز میں پیش کئے ، جس کا مقصد یہ بچے کتابوں سے یاد کرنے کی بجائے خود تجربہ کرکے سیکھیں۔بچوں میں مطالعے کو فروغ دینے کیلئے ای سی ڈی میلے میں چترال کے روایتی کھانے،نئی ایجادات اور مختلف کتابوں کے اسٹال بھی لگائےگئے تھے۔
اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی او محکمہ ایجوکیشن لوئرچترال مسرت جمال ،سلیمہ ،اے کے آرایس پی کے فرحاسنہ ،مہربان خان،جمیل ،ظہران شاہ اوردوسروں نے کہاکہ ابتدائی بچپن کی تعلیم (Early Childhood Education) کسی بھی بچے کے زندگی بھر سیکھنے کے سفر کے لیے ایک اہم بنیاد ہے۔ زندگی کے ابتدائی چند سالوں کے دوران بچے اہم علمی، جذباتی اور سماجی نشوونما سے گزرتے ہیں۔ ابتدائی بچپن کی تعلیم کے پروگرام ان پیشرفتوں کو پروان چڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، مستقبل کی تعلیمی کامیابی اور ذاتی ترقی کی منزلیں طے کرتے ہیں۔ زیرِ نظر مضمون میں ابتدائی بچپن کی تعلیم کی اہمیت، اس کے فوائد، اور سیکھنے کے ابتدائی تجربات میں سرمایہ کاری کے سماجی اثرات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی سال (Formative Years) بچے کی زندگی کے 0سے8 سال کے درمیان ابتدائی بچپن کے ادوار ہوتے ہیں۔ اس دور میں بچے کی بڑھوتری اس کے ردعمل اور جینیات، ماحول اور تجربے کے درمیان تعامل کی بنیاد پر ہوتی ہے۔مقریرین نے کہاکہ بچے کی زندگی کے ابتدائی سال دماغ کی تیزی سے نشوونما کا دور ہوتے ہیں۔ اس وقت کے دوران، اعصابی رابطے حیران کن شرح سے بنتے ہیں، جو مستقبل میں سیکھنے اور علمی صلاحیتوں کی بنیاد رکھتے ہیں۔ معیاری ابتدائی بچپن کی تعلیم دماغ کی بہترین نشوونما کے لیے ضروری محرک ماحول فراہم کرتی ہے۔
تقریب کے آخرمیں نمائشی مقابلوں میں اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے ذہین ،ہو نہار اور صلا حیتوں سے مالا مال طلباء و طالبات تالیوں کی گونج میں سٹیج پر جاتے ہوئے اپنے اپنے اسناد اورٹرافی وصول کئے ۔ای سی ڈی میلے کے انعقاد پرحاضرین کے آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے گذشتہ چالیس سالوں سے خدمات اورکاوشوں کوسراہا۔