تازہ ترین
پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے بی بی فوزیہ نے عید کے پہلے دن اُرسون ویلی کا دورہ کیا،متاثرین میں امدادی پیکیج تقسیم


اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پوری کوشش کی کہ بروقت امدادی کاروائی کی جائے ۔فوڈ اور نان فوڈ ائٹم وقت پر پہنچائے گئے ،جان بحق ہونے والے افراد کی لواحقین کی بھی مالی امداد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ صوبائی حکومت کی طرف سے اسیسمنٹ ٹیم بھی علاقے میں موجود ہے تاکہ نقصانات کا اندازہ لگا سکیں اور بحالی کے کام جلد شروع ہوسکے۔ایم پی اے بی بی فوزیہ نے اپنے صوابدیدی فنڈ سے علاقے میں مسجد اور مدرسہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔بی ایچ یوکی بھی یقین دہانی کی ۔آخر میں متاثرین میں فوڈ پیکیج تقسیم کی گئی۔دورے میں حاجی سلطان،رضت باللہ،حیدر نبی اور فیصل صلاح الدین اُن کے ہمراہ شامل تھے۔