Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ہوٹل ملازمین کو بہتر سروس فراہم کرنے اور ماحول دوست سیاحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

رپورٹ: کریم اللہ ..چترال میں ماحول دوست و ذمہ دارانہ سیاحت کے فروع اور ہوٹل ملازمین کو سیاحوں کو بہترین سروس فراہم کرنے کے حوالے سے تین روزہ ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ٹوارزم اتھارٹی تشفین حیدر کے علاوہ محکمہ سیاحت کے دیگر عہدہ داران، ہوٹل مالکان، سول سوسائیٹی اہلکاروں سمیت ہوٹل کے ویٹرز اور ہیلپرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کے پہلے دن چترال میں ذمہ دارانہ و ماحول دوست سیاحت کو فروع دینے کے حوالے سے مختلف مقرریں نے اپنے تاثرات بیان کئے۔
قشقار ٹوارزم کے سی ای او اور پروگرام کے منتظم محمد علی مجاہد نے پروگرام کے اعراض و مقاصد بیان کئے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مورخ ہدایت الرحمن نے چترال میں مذہبی و ثقافتی سیاحت کے مواقع پر تفصیلات فراہم کئے۔
جبکہ خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے خطاب کرتے ہوئے ذمہ دارانہ سیاحت کو فروع دینے اور دنیا کو ایکسپلوز کرنے کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنے خیالات پیش کئے۔
ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ادریس خان نے خطاب کرتے ہوئے ہوٹل مالکان کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ ٹوارزم اتھارٹی تشفین حیدر کا کہنا تھا کہ چترال میں کلچرل اور ونٹر سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن پر ہم کام کر رہے ہیں اور آنے والے وقتوں میں ان شعبوں کو مزید وسعت دینے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر نظر آتا ہے اس لئے سارے شہریوں کو بھر پور شجر کاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ان تباہ کاریوں سے چترال کو بچایا جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button