Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کیلئے سنیٹر طلحہ محمود جیسے درد دل رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے ۔ وی سی چیرمین ایون وجیہ الدین

چترال ( محکم الدین ) گذشتہ روز سنیٹرطلحہ محمود کی طرف سےچترال پریڈ گراونڈ میں فوڈ پیکجز کے تقسیم کے موقع پر جہاں دیگر پارٹیوں کے رہنماوں نے اپنےخیالات کا اظہار کیا ۔ وہاں ویلج کونسل ایون ون کے چیرمین وجیہ الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چترال کے وفد کی اسلام آباد میں سنیٹر طلحہ محمود سے ملاقات اور ان کی طرف سے وفدکو عزت و احترام دینے پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سنیٹر طلحہ محمود کو چترال کی مٹی سے پیار ہے ۔ اور چترال کے مسائل حل کرنے میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ جبکہ چترال کے ووٹوں منتخب ہونے والےممبران اسمبلی اور سنیٹر مسائل حل کرنے کی بجائے زہر اگلتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button