Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ پاکستان کا چترال کی ترقی میں کردار کا سفر جاری، میراگرام میں سکول کی ریٹروفٹنگ کا منصوبہ تکمیل کے بعد انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا

چترال (نامہ نگار)میرا گرام، آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹا ٹ پاکستان اپنے مشن اور وژن انسانی زندگی میں بہتری کا سفر جاری رکھتے ہوئے آج ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے اس سلسلے میں آج میرا گرام پرائمری سکول جو سیلاب کی وجہ سے خستہ حال ہوچکا تھا اس کی مرمت، سولرائزیشن، دیواروں اور چھت کی ریٹروفٹنگ، واش رومز کی بجالی کا کام مکمل کرنے کے بعد ایک پروقار تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی ایم ولی محمد خان نے کہا کہ آغا خان ایجنسی اپنے وژن کے مطابق بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی میں اپنا کردار بخوبی انجام دے رہا ہے۔ چترال کی ترقی میں ہم دونوں اضلاع کے انتظامیہ کے بھر پور تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں امید ہے یہ تعاون آگے بھی جاری رہے گا۔ تاکہ ہم دونوں مل کر چترال کو ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور نے اپنی خطاب میں کہا کہ آغاخان ایجنسی فارہیبیٹاٹ پاکستان چترال کی ترقی خصوصا قدرتی آفات کے دوران بحالی کے لئے جو کام کررہا ہے وہ خراج تحسین کے قابل ہیں۔ضلعی انتظامیہ سمیت علاقے کے لوگوں کو بھی ان سے بھر پور تعاون کرنا چاہئے۔ تقریب میں علاقے کے عمائدین، ضلعی انتظامیہ کے سربراہاں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ سکولوں کی ریٹروفٹنگ کا یہ پروجیکٹ یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ کے تعاون سے آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان نے مکمل کیا ہے۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button