Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

برف کی صحیح صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ پر گاڑی کو حادثہ

گرم چشمہ(نمائندہ) آج شام چار بجے کے قریب گرم چشمہ روڈ بیل پھوک کے مقام پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی روڈ سے برف کی صحیح صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے مگر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ ذرائع کے مطابق گاڑی لکڑیوں کے لوڈ کے ساتھ گرم چشمہ جارہی تھی کہ بیل پھوک کے مقام پر سامنے سے آنے والی غوگئی گاڑی کو جگہ دینے کی کوشش میں پھسل کر روڈ سے نیچے ایک شخص کے گھر کے چھت پر گر گیا۔
علاقے کے عوام گرم چشمہ روڈ سے برف ہٹانے کے لئے این ایچ اے حکام سے گزشتہ دس دنوں سے گزارش کررہے ہیں مگر این ایچ اے کے ذمہ داران برف ہٹانے کے بجائے پورے روڈ پر پھیلا دیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button