تازہ ترین
گبور لٹکوہ میں آئی بیکس کا پہلا کامیاب ٹرافی شکار ، شکاری نے 300 فٹ کے فاصلے پر نشانے کو کامیاب بنایا

چترال ( محکم الدین ) چترال لوئر کے سیاحتی علاقہ گبور میں محکمہ وائلڈ لائف ڈویژن چترال کی زیر نگرانی ہمالین آئی بیکس (تونیشو) کا کامیاب ٹرافی شکار کیا گیا ۔لوئر چترال بلچ سےتعلق رکھنے والی شکاری ن احتشام عامرنے تقریبا 300 فٹ کے فاصلے پر فائر کرکے نشانے کو کامیاب بنایا ، ٹرافی شکار کے اس آئی بیکس کی عمر 10سال تھی ۔ جبکہ اس کے سینگوں کا سائز 42 انچ تھا ۔ چترال کے سیاحتی علاقہ گبور میں ہمالین آئی بیکس بڑی تعداد موجود ہے ۔ اور اس کی آبادی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ جو کہ جنگلی حیات کی افزائش کی اچھی علامت ہے ۔