تازہ ترین
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری سید مظہر علی شاہ کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی

پشاور(نامہ نگار) محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری سید مظہر علی شاہ کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی کیڈر کے افسران کے پروموشن کے حوالے سے متعلقہ پروموشن/سلیکشن بورڈ کا اجلاس 6 فروری کو ہوا تھا جس کی روشنی میں 62 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ۔ فیصلے کی روشنی میں صوبائی کیڈر کے گریڈ 20 کے تین افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی۔ترقی پانے والے افسران میں چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر بیوروکریٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم سید مظہر علی شاہ بھی شامل ہیں جنہیں گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے۔سید مظہر علی شاہ کی حالیہ ترقی سے امید کی جارہی ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والے اس سینئر اور تجربہ کار افسر کی کسی اہم پوسٹ پر تعیناتی ہوگی۔