Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

محکمہ صحت میں ہزاروں نئی اسامیوں پر بھرتیاں جلد شروع کی جارہی ہیں۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے سب زیادہ فنڈ مختص کیا ہے تمام اضلاع میں ڈاکٹرز، .پیرامیڈیکل سٹاف اور کلاس فور ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہزاروں نئی اسامیاں نکالی گئی ہیں جن پر جلد بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ان خیالات اظہار انہوں نے پیر کو تالاش دیرپائیں میں اپنی رہائش گاہ پر پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن بٹ خیلہ ہسپتال کے صدر حاجی محمد یونس کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہیلتھ کلاس فور یونین کے مقامی صدر حضرت حسین منصور.الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملاکنڈ کے میڈیا کوآرڈینیٹرر ساجداللہ، محمد یاسین خان اور دیگر عہدیدار و سماجی کارکن بھی موجود تھے وزیر خزانہ نے کہا کہ پیرا میڈیکس کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینا ہماری حکومت کا اہم کارنامہ ہے تاہم انہوں نے پیرا میڈیکل سٹاف پر زور دیا کہ وہ ہسپتالوں کے معیار اور حالات کار بہتر بنانے، مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور عمدہ علاج کیلئے حکومت سے پورا تعاون کریں اور اپنی ڈیوٹی دن رات پوری ایمان داری سے انجام دیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں کلاس فور ملازمین کے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے بارے میں صوبائی حکومت نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جو اپنی رپورٹ جلد وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو پیش کریگی انہوں نے یقین دلایا کہ پیرا میڈیکس اور کلاس فور سمیت ملازمین کے دیگرتمام جائز مطالبات بھی بتدریج حل کئے جائیں گے وفد نے کرپشن کے خلاف جہاد اورمحکموں کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ ملاکنڈ سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے ہسپتالوں اور سکولوں میں عملے کی موجودگی اور سہولیات میں بہتری کی بدولت ان سے عوامی استفادے کا رجحان بڑھنے لگا ہے اغواء اور چوری چکاری کی وارداتوں اور دیگر جرائم کا گراف اطمینان بخش حد تک گرنے لگا ہے اور ملاکنڈ کے عوام اس پر کافی خوش اور مطمئن ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button