مسلم ایڈ پاکستان چترال لوئر کی جانب سے مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) مسلم ایڈ چترال کے ذمہ داروں نے بدھ کے روز ایک فلاحی سرگرمی کے تحت چترال کے یونین کونسل ون یونین کونسل ٹو مختلف گاؤں (مغلاندہ۔ ٹھنگشن، ژانگ بازار، ڈنگریکاندہ، زرگراندہ، چیوڈوک گولدور شالیدیں) کے مستحق خاندانوں جن میں معذور اور بیوہ افراد بھی شامل تھے۔ رمضان پیکج تقسیم کیے۔ یہ اقدام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے اٹھایا گیا، جس کا مقصد کمیونٹی میں یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔
مقامی افراد نے مسلم ایڈ پاکستان چترال لوئر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایک مقامی باشندے کا کہنا تھا، "یہ واقعی ایک احسن قدم ہے، جو نہ صرف ضرورت مندوں کی مدد کرتا ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کو بھی مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی سے پیسے ہوئے غریب طبقے کے لیے ایک احسن اقدام ہےاور اللہ تعالیٰ مسلم ایڈ چترال لوئر اور اس کے عملے کو اس نیکی کا بہترین صلہ دے۔”
یہ فلاحی سرگرمی چترال میں مسلم ایڈ پاکستان چترال لویر کی جانب سے جاری اقدامات کا حصہ ہے، جس میں مختلف علاقوں میں مستحق خاندانوں کی مدد کی جا رہی ہے۔