Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وادی ارکاری کے عوام مشکلات سے دوچار، برفانی تودے ہٹانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت

چترال (نامہ نگار)وادی ارکاری میں حالیہ برفباری کے نتیجے میں مختلف مقامات پر برفانی تودے اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کی وجہ سے سڑک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔ اس بندش کی وجہ سے مقامی آبادی، مریضوں، اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اہلیانِ ارکاری نے ایم پی اے لوئر چترال مہتر فتح الملک علی ناصر،، ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محترمہ سوریا بی بی، ایم این اے عبد اللطیف، تحصیل ناظم شہزادہ امان الرحمٰن، اور ڈپٹی کمشنر چترال سے پرزور اپیل کیا ہےکہ وادی ارکاری کے عوام کی مشکلات کا فوری نوٹس لے کر برفانی تودے ہٹانے اور سڑک کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد سڑک کو کلیئر کروائیں تاکہ روزمرہ کے سفر میں آسانی پیدا ہو اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button