معروف عالمِ دین اور سماجی کارکن مفتی عبد الوہاب نے چترال کا خصوصی دورہ کیا

چترال(نمائندہ ) معروف عالمِ دین اور سماجی کارکن مفتی عبد الوہاب نے منگل کے روز چترال کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے الوہاب فاونڈیشن کے تحت مختلف فلاحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نےمستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے، جس سے غریب اور ضرورت مند افراد شامل تھے۔
دورے کے دوران انہوں نے پرئیت گاؤں میں ایک نئی مسجد کا افتتاح بھی کیا،
جو مفتی عبد الوہاب کی فاؤنڈیشن کے تعاون سے مکمل ہوئی۔ مقامی افراد نے اس دینی خدمت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اسے علاقے کے لیے ایک عظیم سہولت قرار دیا۔ مسجد کے افتتاح کے موقع پر مفتی عبد الوہاب نے کہا کہ یہ عبادت گاہ اہلِ علاقہ کے لیے ایک روحانی اور سماجی مرکز ثابت ہوگی، اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی مزید کامیاب فلاحی منصوبے مکمل کریں گے۔
انکے ہمراہ چیترال سکاؤٹ 144 ونگ کے کرنل امیر مقصود اور میجر ارسلان بھی موجود تھےکرنل مقصود امیر مختصر خطاب میں وعدہ کیا کہ وہ بھی مستقبل میں پرئیت گاؤں کے ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے
اس موقع پر ان کے ہمراہ الوہاب فاونڈیشن پاکستان کے زمہ دار بلاول بھی موجود تھے، جنہوں نے فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ مفتی عبد الوہاب اور بلاول کا یہ دورہ بشارت الٰہی کی دعوت پر عمل میں آیا، جنہوں نے چترال میں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔
مقامی افراد نے مفتی عبد الوہاب کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ علاقے کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔






