Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں ماہ رمضان کیلئے انتظامیہ کی طرف سے مانیٹرنگ ڈیسک کا قیام ، ڈپٹی کمشنر نے ڈسک کا معائنہ کیا

چترال (محکم الدین)چترال میں گذشتہ سال کی طرح امسال بھی صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ ڈیسک کا قیام عمل لایا گیا ہے ۔اتالیق پل چترال میں قائم کردہ اس ڈیسک میں انتظامیہ کے اہلکار مستقل طور پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور کسی بھی طرح ناجائز منافع خوری ، گرانفروشی کی صورت میں ان کے پاس شکایات درج کی جا سکتی ہیں۔ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر چترال محسن اقبال نے اس ڈیسک کی وزٹ کی اور متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ قیمتوں پر کنٹرول میں کسی سے بھی کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔ ایسے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔
درین اثنا عوامی حلقوں نے اس ڈیسک کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ یہ ایک خانہ پوری ہے ۔ جو ضلعی انتظامیہ کے آفیسران صوبائی حکومت کے احکامات پر قائم کرتے ہیں لیکن گذشتہ سال کے مشاہدے میں آیا ہے کہ اس ڈیسک سے عوام کو کچھ حاصل ہونا نہیں ہے ۔ گذشتہ سال رمضان کے پورے مہینے میں لوگ گوشت کی بوٹی کو ترستے رہے ۔ اسی طرح مرغیوں کی عدم دستیابی بھی روزہ داروں کیلئے مسئلہ بنا رہا اور امسال بھی اس سے کچھ بہتر ہونے کی توقع نہیں ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button