Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ولرائزیشن منصوبے کے پہلے مرحلے کی پہلی کیٹگری کے تحت 32500 گھروں کو بالکل مفت سولر یونٹس فراہم کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور

خیبر پختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے ” سولرائزیشن آف ہاؤسز ” کا عملی اجراء کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے اسکیم کا با ضابطہ اجراء کیا۔ منصوبے کے اجراء کے لئے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ صوبائی کابینہ اراکین ، اراکین صوبائی اسمبلی ، سرکاری حکام اور میڈیا نمائندگان بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔ سولرائزیشن منصوبے کے پہلے مرحلے کی پہلی کیٹگری کے تحت 32500 گھروں کو بالکل مفت سولر یونٹس فراہم کئے جائیں گے جبکہ ان سولر یونٹس میں  سولر پلیٹس کے ساتھ بیٹری ،  پنکھے، لائٹس اور دیگر ضروری اشیاء بھی شامل ہیں۔سولر سسٹم کے حصول کیلئے 25 لاکھ 38 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے  32500 گھرانوں کا انتخاب الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ واضح رہے ، سولرائزیشن منصوبے کے تحت کل ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جار ہا ہے،جن میں 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانے شامل ہیں۔
65 ہزار گھرانوں کو بالکل مفت جبکہ 65 ہزار گھرانوں کو آدھی قیمت اور آسان اقساط پر سولر یونٹس فراہم کئے جائیں گے ۔  سولرائزیشن منصوبے پر دو مرحلوں میں عمل درآمد کیا جارہا ہے ، 65 ہزار گھرانوں کو پہلے مرحلے جبکہ باقی 65 ہزار گھرانوں کو دوسرے مرحلے میں سولر یونٹس فراہم کئے جائیں گے۔ سولرائزیشن آف ہاؤسز منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت 20  ارب روپے ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی بحران اور طویل لوڈشیڈنگ کے مسلئے سے نمٹنے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے سولرائزیشن اسکیم کا اجراء کیا یے،یہ  صوبے کی مستحق آبادی کو ریلیف دینے کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ ” ہم بانی چئیرمین کے وژن کے مطابق لوگوں کو ریلیف اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ، ایک فلاحی ریاست کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے مستحق لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات مفت فراہم کرے” ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت 65 ہزار مستحق گھرانوں کو بالکل مفت سولر سسٹم فراہم کر رہے ہیں جبکہ 65 ہزار گھرانوں کو آدھی قیمت اور آسان اقساط پر سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے ۔ مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے الیکٹرانک بیلٹنگ کا ایک شفاف طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جبکہ اسکیم کے تحت بیوہ خواتین،  خواجہ سراؤں اور دیگر کمزور طبقوں کو ترجیحی بنیادوں پر سولر سسٹم فراہم کئے جائیں گے۔ اسکیم میں صوبے کے تمام اضلاع کو ان کی آبادی کی بنیاد پر حصہ دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سولر یونٹس کی فراہمی کے سلسلے میں مستحق گھرانوں کے انتخاب کو سیاسی اور انسانی عمل دخل سے دور رکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں وہ  تعاون کرنے پر میں منتخب عوامی نمائندوں کے مشکور ہیں، ہمارا مقصد شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا اور حق کو حقدار تک پہنچانا ہے، اس اسکیم کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہوگی بلکہ نیشنل گرڈ پر بجلی کے بوجھ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سولر یونٹس کے لئے 25 لاکھ لوگوں کا درخواستیں جمع کرنا ہمارے سسٹم پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے اور میں اس اعتماد کے لئے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا  حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر ہے،خیبر پختونخوا اس وقت کارکردگی میں لیڈ کر رہا ہے اور کرتا رہے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button