Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سیلاب کے خطرے کے پیش نظر بندوگول اور گولین وادیوں میں پیشگی حفظاتی اقدامات اٹھائیں جائے۔پی ڈی ایم اے

چترال(بشیر حسین آزاد) صوبائی ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیات پاکستان اسلام آباد کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ14جولائی 2016تک گلگت بلتستان اور چترال خصوصاًبندوگول اور گولین کی وادیوں اور گردونواح میں شدید بارشوں کے سبب گلیشیرجھیلوں میں طیغیانی آنے اور شدید سیلاب کا خدشہ ہے۔۔اس سلسلے میں PDMAنے ایک خصوصی مراسلے کے ذریعے ڈپٹی کمشنر چترال کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں پیشگی حفاظتی اقدامات اُٹھائیں۔اسکے علاوہ مقامی لوگوں کی معلومات کے اس الرٹ کو اردو زبان میں مختلف علاقوں میں نوٹس بورڈ وں پر آویزاں کرنے کے لئے رائے عامہ کے مقامی لیڈروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے تا کہ اس ضمن میں کسی جانی نقصان سے بچا سکے۔منگل کے روز ڈسٹرکٹ انتظامیہ اورپاکستان ہلال احمر چترال کے رضاکاروں بندو گول اور گولین کے وادیوں میں خصوصی مراصلے تقسیم کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button