موڑکھو کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں کے ایل ایس او اور ڈبلیو ڈبلیو ایف اپر چترال کا مشترکہ اجلاس مختلف مسائل کی نشاندہی اور حل کرنے کی کوشش

اپر چترال (جمشیداحمد)کے ایل ایس او موڑکھو کے زیر اہتمام علاقہ موڑکھو کے مختلف مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں کے ایل ایس او موڑکھو اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کا مشترکہ اجلاس وریجون میں منعقد ہوا جس میں کے ایل ایس او عہدہدراں تنظمات کے سربراہاں جن میں خواتین تنظمات عمائیدین علاقہ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف اپر چترال کے زمہ دران نے شرکت کی اجلاس کی صدارت پرنسپل سمیع الحق نے کی اجلاس کا باقاعدہ اعاز نصیرالدین کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ایف کی طرف سے سوشل افیسر منظوراحمد نے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کائیٹریا کے بارے میں حاضرین کو اگاہ کیا انہوں نے کہا یہ ادارہ عوام کی بہبود اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں عالمی سطح پر کام کررہا اور چترال میں بھی فعال ہے معاشی اور معاشرتی مسائل حل کرنے میں کوشان ہے انہوں نے کہا یہ اس وقت ممکن ہے کہ عوام کمیوٹئ اور ادارے کے درمیان باہمی مشاورت ہو اور عوام اپنے جائز مطالبات اور مسائل ادارے کو پیش کریں اج کا ہمارا یہ نشت بھی ان ہی کے حوالے منعقد ہوئی ہے عوام تنظمات اپنے جائز مسائل ادارے کو پیش کرے اور ادارہ انہیں حل کرنے کی کوشش کرےاس سلسلے میں علاقہ موڑکھو کے ادارہ klso جو کہ کئی تنظموں پر مشتمل ایک ادارہ ہے کمیوٹی اپنے مسائل اس تنظیم کے تھرو ادارے کو پیش کرے اور ادارہ ڈبلیو ڈبلیو ایف اپنے ایس او پی کے تحت ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے گا جوکہ ادارہ اور تنظمات کےباہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔ انہون نے یوتھ اور خواتین تنظمات کو علاقے میں فعال کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔اس کے علاوہ شرکا نے مختلف کاموں اور مسائل کے حوالے سے ادارہ ڈبلیو ڈبلیوسے سوالات کیے ادارہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سنیر کواڈنیٹر حمید میر نے شرکا سے خطاب کیا اور ادارہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اعراض و مقاصداور کائٹریا کے حوالے سے جامع انداز میں حاضرین کو اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پائیدار ترقی پر فوکس کرتا ہے اور جو پراجیکٹ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے کائٹریا پر پورا اترے ادارہ اس پر اپنے sopکے مطابق مسائل حل کرنے کی کوشش کرتا ہے جن میں کمیوٹی کے مرد اور خواتیں دونوں کو فائدہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کا نغرہ بھی یہ ہی ہے کہ وہ معاشی سماجی اور معاشرتی طور پر کام کرے اور عوام کو فائدہ پہنچائے۔ حاضریں کے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے حمید میر نے کہا اپ کے علاقے میں klso کے نام سے کئی تنظموں پر مشتمل رجسٹرڈ تنظیم ہے اپ اپنے تنظمات کے ساتھ مشاورت کرکے کسی بھی ضروری پراجکٹ کو ادارے کو پیش کرے ادارہ اس پر کام کرنے کی کوشش کرے گا۔جس میں تمام کو فائدہ ہو اس کے علاوہ کے ایل ایس او کا مطالبہ قاقلشٹ ایری گیشن چینل کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا اس کے علاوہ مقرریں اس سلسلے میں سجاد حسین شاہ کی کی تعاون اور کوششوں کو سراہا مقررین میں چیرمین عبدالرفیع ناصرلدین ظفر حسین شاہ ظاہرہ شاہ علی عظیم شاہ ضیا حلیمہ بی بی احسان علی شاہ رحمت علی سیف اللہ دیگر نے خطاب کیے اور ادارہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے زمہ داراں کا شکریہ ادا اور مستقبل میں ان سے اچھے توقع اور امید کا اظہار کیا گیا۔ اخر میں صدرے محفل پرنسپل سمیع الحق کے صدارتی خطبہ اور نصیرالدین کے دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پزیر ہوا۔



q


