تحصیل بار ایسوسی ایشن دروش لویر چترال کے انتخابات میں صدر ایڈوکیٹ اکرام حسین سمیت ان کے کابینہ کو مسلسل آٹھوا ں بار بلا مقابلہ منتخب

چترال (نمائندہ) تحصیل بار ایسوسی ایشن دروش لویر چترال کے انتخابات میں صدر ایڈوکیٹ اکرام حسین سمیت ان کے کابینہ کو مسلسل آٹھوا ں بار بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا۔ اس سال کے لئے الیکشن بورڈ کے چیرمین ایڈوکیٹ شیر بہادر کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سال 2025-26ء کے لئے صدر اکرام حسین،نائب صدر غفار علی، جنرل سیکرٹری الطاف حسین، فنانس سیکرٹری حسین احمد، جائنٹ سیکرٹری صباد احمد، پریس سیکرٹری میر اعظم خان، لائبریرین سیکرٹری ہاشمہ پروین، اڈیٹر صدام عزیز بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ سینئر وکلاء فضل مولیٰ ایڈوکیٹ اور شفقت حسین ایڈوکیٹ ایگزیکٹو ممبر چن لئے گئے۔ بلا مقابلہ منتخب ہونے کے بعد صدر اکرام حسین نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ گزشتہ آٹھ سالوں سے ان پر اعتماد کررہے ہیں جوکہ ان کی صفوں میں اتحاد واتفاق اور یگانگت کا مظہر ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری کو یقین دلایاکہ وہ ان کے توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔