Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی لویر چترال کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد اتالیق پل میں جلسہ

چترال (نمائندہ ) جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی لویر چترال کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد اتالیق پل میں جلسہ منعقد کیا گیا جس میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایاگیا۔ مقررین امیر ضلع وجیہ الدین، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، جماعت اسلامی کے رہنما ویلج چیرمین عبدالحق، جنرل سیکرٹری فضل ربی جان اور دوسروں نے کہاکہ امریکی شہہ پر اسرائیل نے غزہ پٹی میں جو انسانیت سوز مظالم کا ارتکاب کررہی ہے، وہ دنیا کی تاریخ کا شرمناک باب بن گئے ہیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کے درمیان نااتفاقی کو اس کا اسبب قرار دیا۔ اس موقع پر مقررین نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ چترال میں ترقیاتی کاموں اور قدرتی آفات سے متاثرہ انفراسٹرکچرز کی بحال کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر خرد برد کئے جارہے ہیں جس کی شفاف انکوائری کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button