تازہ ترین
ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی ، ماہ صیام میں گوشت ناپید ، قصائیوں نے انتظامیہ کے احکامات کو جوتوں کی نوک پر لیا ، بعض مقامات پر گوشت منہ مانگی قیمت پر سرعام فروخت

چترال (نامہ نگار) رمضان المبارک کے دوران ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گوشت کی قیمتوں میں کمی لانے اور پھر بڑہانے کے نتیجے میں پیدا شدہ گوشت کا بحران گھمبیر ہوگئی ہے اور قصائیوں نے غیر اعلانیہ ہڑتال جاری رکھا ہوا ہے اور چوری چھپے مخصوص افراد کو ان لائن سروس دینے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ دنوں کئی ایک قصائیوں نے سرعام گوشت کو سرکاری ریٹ سے ذیادہ نرخوں پر فروخت کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے۔ عوامی شکایت پر تحصیلدار چترال الیاس احمدنے مختلف بازاروں میں واقع قصائیوں کے دکانوں کو سیل کردیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قصائیوں کی من مانے ریٹ پر گوشت ہرگز نہ خریدیں اور ذیادہ قیمت مانگنے والوں کی شکایت مانٹیرنگ ڈیسک یا ان کے دفتر میں کردیں۔



