تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کا دورہ

چترال(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں انتظامات ,صفائی ,سٹاف کی حاضری اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
ایم ایس نے ہسپتال کے انتظامات اور دیگر امور سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر محسن اقبال نے مریضوں کی عیادت کی ۔مریضوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے متعلق دریافت کیااور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مسائل کی حل کیلۓ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کو سٹاف کی بایو میٹرک حاضری یقینی بنانے اور مریضوں کو مزید بہتر علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایات کیں تا کہ رمضان المبارک میں عوام کو بروقت بہتر علاج معالجے کی سہولیات اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button