303

ڈپٹی کمشنرچترال اسامہ احمد وڑائچ کاممنکہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے گولن گول کادورہ ۔ 

پشاور(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے گولن گول منصوبے اورگولن گاؤں کا دورہ کیا جبکہ سیلاب کے ممکنہ نقصان سے نمٹنے کے لئے چترال کے علاقے گولن میں خیمے اور خوراک کامواد ذخیرہ کرنے کے لئے فراہم کیاجارہاہے۔ بونی میں سیلاب سے آگاہی سیمینا ر کاانعقاد بھی کیاگیاجس میں ویلج کونسلرز،ناظمین اورتحصیل کونسلرز نے شرکت کی۔ دریں اثناء علاقہ کارجن (مستوج)میں تین گھروں کو زمینی کٹاؤ کی وجہ سے نقصان پہنچاجس کا بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر چترال محمدصالح نے دورہ کیا اورمتاثرین کو موقع پر خیمے اوراشیائے خوردنی فراہم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں