Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام بازار سے منسلک مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں تحصیل میونسپل انتظامیہ مستوج کے ہال میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

چترال (نامہ نگار)کھلی کچہری حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال عتیق شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال معظم خان بنگش ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو عیسیٰ محمد خان ،ڈی،ایس،پی ہیڈکوارٹر امیر علی شاہ ،لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور نمائندے، بازار یونین کے صدر و سیکریٹری اور کثیر تعداد میں ہیڈکوارٹر بونی بازار کے کاروباری حضرات نے شرکت کیں۔کھلی کچہری میں ٹریڈ یونین کے صدر اور دیگر حضرات نے مندرجہ ذیل ٹھوس مسائل گوش گزار کئے۔بونی چوک تا بی۔ایم۔سی تک روڈ میں اسفالٹ کا کام شروع کرنا، بازار ایریا میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بازار ایریا میں آوارہ کتوں کو ختم کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کرنا، بونی بازار کی تزین و آرائش کا کام شروع کرنا، نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے لائحہ عمل طے کرنا، اڈوں میں خواتین کے لئے انتظار گاہ کا قیام، نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا،کمسن موٹر سائیکلسٹ کے خلاف ایکشن لینا، ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانا، غیر معیار فوڈ آئٹمز کی روک تھام کے لئے اقدامات ، وزن سے کم چکن کو چیک پوسٹ سے واپس کرنا، بازار ایریا کی صفائی کے لئے مناسب اقدامات وغیرہ وغیرہ جیسے مسائل تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ تمام مسائل اپنے ساتھ نوٹ کئے اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ بازار سے جڑے ہوئے ذکر شدہ تمام مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں اور اس حوالے سے پراگریس رپورٹ جمع کریں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے جملہ شراکاء کو یقین دلایا کہ ون ویلنگ سمیت نو عمر بائیکرز کے خلاف ایکشن لینے کے لئے آج سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور انہون نے ڈی،ایس،پی کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے آج سے پلان ترتیب دیں۔ٹریڈ یونین کے صدر اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہون نے ٹریڈ سے منسلک مسائل کو حل کرنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور بازار سے جڑے ہوئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button