Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال گرم چشمہ روڈ بوختولی گاؤں کے قریب لواک کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے گزشتہ دو دنوں سے بند ہ

چترال (نمائندہ) چترال گرم چشمہ روڈ بوختولی گاؤں کے قریب لواک کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے گزشتہ دو دنوں سے بند ہے۔ ویلج کونسل شوغور کے چیرمین اعجاز احمدنے میڈیا کو بتایاکہ لواک کے مقام پر پہاڑی تودے کے گرنے کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے لوٹ کوہ کی وادیوں گرم چشمہ، ارکاری، کریم آباد اور سوسوم کی وادیوں سے آنے والے اور جانے والے ہزاروں مسافر روزانہ کی بنیاد پر بوختولی کی پیدل پل عبور کرکے آدھا گھنٹے کا سفر پیدل طے کر نے پر مجبور ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1990ء کی دہائی میں انگارغون سے چترال شہر کو پائپ کے ذریعے پینے کا پانی لانے والے جرمن انجینئر نے لواک کی حساسیت کے پیش نظر اس مقام کے لئے خصوصی ڈیزائن کرتے ہوئے شیڈ تعمیر کی تھی جس وجہ سے پہاڑی تودہ گرنے سے پائپ لائن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ چترال گرم چشمہ روڈ کے بنانے والے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور اب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اس حساس مقام کے لئے خصوصی ڈیزائن کرنے کا کوئی خیال ابھی تک نہیں آیاجس کے نتیجے میں ہر سال موسم بہار میں بارشوں کے بعد کئی دنوں تک روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button