Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جشن قاقلشٹ ٢٠٢٥ منانے تیاریوں اور مقررہ تاریخ کے حوالے سے جشن قاقلشٹ کمیٹی کا اجلاس

بونی (جمشیداحمد)امسال جشن قاقلشٹ کو شاندار انداز میں منانے کے حوالے سےجشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اج اتوار کے دن معروف شخصیت جمیل لال بونی کے رہائیش گاہ بونی میں منعقد ہوا جس کی صدارت مختار لال چیف پیٹرن جشن قاقلشٹ کمیٹی نے کی اجلاس میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے ممبران کھیلوں کے کنوینرز اور دوسرے متعلقہ افراد نے شرکت کی اجلاس کا اغاز قاری تنزیل الرخمں کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعدابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے جنرل سکرٹری جشن قاقلشٹ کمیٹی محمدحبیب نے جشن کی تیاری مقررہ تاریخ ایونٹ کھیل اور کنوینرز کی ذمہ داریوں اور جشن کی انعقاد کے لیے فنڈز اور دیگر امور کےحوالے سے حاضریں کو بریفنگ دی اور جشن کی تیاریوں کے حوالے سے چیرمین شہزادہ سکندرالملک کی کوشیوں کو سراہا انہوں نے کہا ہم جشن قاقلشٹ کمیٹی اورممبراں شہزادہ سکندرلملک کی ہدایت اور مشوارے اور کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جشن میں ان کی دلچسپی کی تعریف کرتے ہیں جنرل سکرٹری محمد حبیب نے مزید کہا کہ یہ جشن چترال کا تاریخی اور روایتی جشن ہے اس جشن کے سلسلے میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے ساتھ حسب روایت تمام اسٹیک ہولڈرز انتظامیہ پولیس لوکل گورنمنٹ این جی اوز محکمہ سیاحت اور موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومت کی حمایت حاصل ہے کیونکہ یہ ایک کلچرل فسٹویل ہےجو کہ یہ جشن تمام مذہبی سیاسی قومی اور علاقائی تعصب سے پاک ہے صرف کے صرف ثقافت اور روایت کو اجاگرکرتی ہے یہاں پر تمام مہمانوں سیاحوں بچون بھوڑوں سب کے لیے ایک پرفضا تفریع کا مواقع فراہم ہیں اور نوجوان نسل کی ٹیلنٹ کوفوقیت بھی دی جاتی ہے ۔ وائیس چیرمین پرویز لال نے جشن کی تیاریوں اور مختلف کھیلوں کی کنوینیرز کی ذمہ داریوں کے حوالے سے انہیں اگاہ کیا جشن کی انعقاد کے سلسلے میں شہزادہ سکندرالملک کی کوشیشوں کی تعریف کی اس سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی ثریا بی بی کی دلچسپی اور جشن کے ساتھ ہرممکن تعاون کی امید کا اظہار کیا۔ جشن سے پہلے قاقلشٹ سبزہ زار اور جشن ایریا کی حفاظت اور نگرانی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کی کوششوں کی تعریف کی ۔ اس کے علاوہ مقرریں اور جشن ذمہ داراں اس سال جشن کو شاندار انداز میں منانے کا غزم کیا ایونٹ میں چترال کے روایتی کھیلوں کو فوقیت دینے چترالی ثفافت کو اجاگر کرنے اور سیاحت کو فروع دینے مزید جدید کھیلوں کو جشن میں اضافہ کرنے کی مشوارہ دے دی پولو میچوں کی انعقاد کے سلسلے میں پولو کمیٹی کو الگ اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کی زمہ داری جمیل لال کو سونپ دی گئی ایونٹ میں ادبی پروگرامات مشاعرہ ثقافتی شو کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا گیا اور ان کو جشن میں شامل کیا گیا مقررین میں پرویز لال محمد حبیب مختار احمد سعید ولی احسان الحق ضیاء الدین سلطان سالک محمد علی شاہ عبداللہ جان صلاح الدین شجاع الدین رحمت علی اشفاق احمد ظہیرالدین بابر محسن لال دیگر نے اپنے مشوارے پیش کیے۔ اخر میں صدرے محفل مختار لال چیف پیٹرن جشن قاقلشٹ کمیٹی نے خطاب کیا تیاریوں کے حوالے اپنے جامع مشوارے پیش کی کھیلوں کے کنوینرز کو حصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنے ذمہ داری وفاداری اور دیانت داری سے انجام دیں اور سیاحوں اور شائیقیں کے لیے سب ملکر ایک شاندار جشن کرانے کی ہدایت کی اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز متعلقہ افراد انتظامیہ پولیس فورس اور شائیقین کو اس ثقافتی جشن کو کامیاب کرنے کی اپیل کی اور ہر قسم کی تعاون اور جشن کے دوران کمیٹی ممبران کے ساتھ ملکر بہترین سکورٹی فراہم کرنے کا توقع کا اظہار کیا گیا اخر میں جشن کے انقعاد کے تاریخ کےحوالے سے چیرمین جشن قاقلشٹ کمیٹی شہزادہ سکندرالملک سے مشاورت کی گئی جوکہ خود اجلاس میں موجود نہیں تھے اس نے ٹیلفونک حاضریں سے بات کی اور موسم کو دیکھتے ہوئے 17 اپریل تک شروغ کروانےکا توقع کا اظہار کیا اسطرح حتمی فیصلہ 10 اپریل کی میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔ ازاں کمیٹی ممبراں قاقلشٹ انٹر پوائنٹ کا وزٹ کیا گیا جہاں انتظامیہ کی طرف سے تعینات پولیس ٹریفک اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیاحوں کی امدورفت کے حوالے سے معلومات حاصل کی موقع پر ٹریفک پولیس انچارچ افیسر عطا الرحمن نے ٹریفک پلان کے بارے میں کمیٹی کو اگاہ کیا انہون نے کہا قاقلشٹ انے والے سیاحوں اور شائیقیں کے لیے انتظامیہ کی طرف سے بہترین ٹریفک پلان تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق جشن ایریا اور قاقلشٹ جانے والے سیاحوں اور شائقین کو دائیں راستہ اختیار کرنے اور انے والے گاڑیوں کو بائین جانب سڑک استعمال کرنے کی تاکید اور پابند کیا گیا ہے جس سے امدورفت میں اسانی ہو چکی ہے اور ٹریفک اسانی سے روان دوان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button