جشن قاقلشٹ ٢٠٢٥ 17اپریل سے شروغ ہوگا اور چار دن جاری رہے گا .جشن قاقلشٹ کمیٹی

اپر چترال (جمشیداحمد) چترال کا مشہور روایتی اورثقافتی میلہ جشن قاقلشٹ ٢٠٢٥ 17اپریل سے شروغ ہوگا اور چار دن جاری رہے گا اس بات کا اعلان اج جشن قاقلشٹ کمیٹی کی ایک اجلاس میں کیا گیا جو کہ یہ اجلاس ممبر جشن قاقلشٹ کمیٹی صلاح الدیں ماسٹر کے رہائیش گاہ قاقلشٹ میں چیف پیٹرین جشن قاقلشٹ کمیٹی مختار احمد سنگین کی صدارت میں منعقدہوا اجلاس میں چیرمین جشن قاقلشٹ کمیٹی شہزادہ سکندرالملک پشاور میں اپنے ذاتی مصروفات کی بنا پر شرکت نہ کر سکا وائیس چیرمین پرویز لال جنرل سکرٹری محمد حبیب جائنٹ سکرٹری سعید ولی اور چیف پیٹریں مختار احمد باقی جشن قاقلشٹ کمیٹی ممبران اور کھیل کنوینرز نے بھر پور شرکت کی شرکا جشن کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے اپنے تجاویز پیش کی اور مختلف ضروری امور پر بحث مباحثے کیے اور متفقہ طورپر موسم کو دیکھتے ہوئے 17اپریل سے شروغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
شرکاء نے جشن کی تیاریوں کے سلسلے میں شہزادہ سکندرالملک کی کوشیشوں کی تعریف کی اور ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی ثریا بی بی سے جشن کے ساتھ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی تعاون کی امید کا توقع کیا اسطرح تمام اسٹک ہولڈر انتظامیہ پولیس لوکل گورنمنٹ اورجشن سے دلچسپی رکھنے والے تمام اسٹک ہولڈر کو لیکر جشن کو کامیاب کرنے کا عزم کیا اس سلسلے میں کل 11اپریل بروز جمعہ کو ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سے جشن کی تیاریوں سکورٹی اور دوسرے ضروری امور کے سلسلے میں ملاقات کریں گے اور جشن کو شاندار انداز میں منایا جائے گا جشن میں ثقافتی اور روایتی کھیل پولو رسہ کشی تقافتی شو کا اہتمام کیا جائیے گا جدید کھیل فٹبال ولی بال کرکٹ پیراگلائیڈنگ اورادبی پروگرامات بھی جشن کے حصہ ہونگے ۔