AAHPنے BRAVE پروجیکٹ کے زیر اہتمام چترال میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور سائنسی ماڈلز کے تجزئے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کے لئے مشاورتی ورکشاپ

چترال(نامہ نگار)آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان اور BRAVE نے چترال میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور سائنسی ماڈلز کے تجزیے کے لئے ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں محکمہ جنگلات،این ٹی ایف پی، چترال گول نیشنل پارک اور محکمہ وائلڈ لائف کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی ایم ولی محمد خان نے کہا کہ قدرتی ماحول کو بچانے کے لئے ہر فرد اور ہر ادارے کو اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کرنا چاہئے۔ انسان دوست ماحول سب کی ضرورت ہے اس لئے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ساتھ تمام کمیونیٹیز کو مل کر کام کرنا چاہئے۔
پروفیسر حفیظ اللہ نے چترال کے جنگلات اور جنگلی حیات پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا جامع جائزہ پیش کیا اور تحقیق پر مبنی حل کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ محکمہ جنگلات، این ٹی ایف پی، چترال گول نیشنل پارک اور محکمہ وائلڈ لائف سے آئے ہوئے منتظمین نے گروپ ورک کے ذریعے چترال کے ماحول کے تحفظ کے لئے اپنے خیالات اور رائے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔