تازہ ترین
اپر چترال کے کا غ لشٹ کے مقام پر جشن کاغ لشٹ 17اپریل سے شروع ہوگا

چترال (نمائندہ) اپر چترال کے کا غ لشٹ کے مقام پر جشن کاغ لشٹ 17اپریل سے شروع ہوگا جوکہ چار دن تک جاری رہے گا۔ جشن کاغ لشٹ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جشن میں پولو، فٹ بال اور کرکٹ کے علاوہ مقامی کھیلوں کے مقابلے اور ثقافتی شو اس جشن میں شامل کئے جائیں گے۔ جشن کاغ لشٹ کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ کی بھر پور معاونت حاصل ہوگی جس کی یقین دہانی ڈی سی اپر چترال نے کمیٹی کو کرائی ہے۔