Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پر چترال کی ضلعی صدر مقام بونی میں اپر چترال پریس کلب کا باضابطہ افتتاح

چترال (نمائندہ) اپر چترال کی ضلعی صدر مقام بونی میں اپر چترال پریس کلب کا باضابطہ افتتاح کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل مہمان خصوصی تھے جبکہ تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے صدارت کی۔ اس موقع پر اپر چترال پریس کلب کے صدر محمد علی مجاہد نے اپر چترال میں پریس کلب کی قیام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیاجائے گا۔ سول سوسائٹی کی طرف سے معروف عالم دین مولانا قاضی ربانی اور آغا خان ریجنل کونسل کے صدر امتیاز عالم نے کسی علاقے میں صحافت کی اہمیت اور اپر چترال کے تناظرمیں میڈیا کے مطلوبہ کردار پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور تحصیل چیرمین مستوج نے صحافی برادری کویقین دلایا کہ ان بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے قابل بنائے جاسکیں۔ تقریب سے پہلے مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر پریس کلب کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندے کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button