چترال کے عوامی حلقوں نے روٹی کے بارے میں نئی نرخنامے کو یکسر مسترد کردیا جسے 190گرام اور قیمت 30روپے مقرر کردی گئی

چترال (نمائندہ ) چترال کے عوامی حلقوں نے روٹی کے بارے میں نئی نرخنامے کو یکسر مسترد کردیا جسے 190گرام اور قیمت 30روپے مقرر کردی گئی ہے۔ بدھ کے روز ایڈیشنل ڈی سی عبدالسلام کے زیر صدار ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں انتظامیہ کی طرف سے روٹی کی قیمت 200گرام کرنے کی تجویز پیش ہوئی لیکن تجاریونین کے صدر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چارویلو نور احمد خان اور دوسرے تاجر رہنماؤں اورتندور مالکان کی طرف سے اس کی مخالفت میں دلائل سامنے آئے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی، پی پی پی اور جماعت اسلامی کے نمائندوں اور ڈی ایف سی ارشد حسین کی طرف سے ان کی حمایت پر صدر مجلس نے روٹی کی 190 گرام اور وزن 30مقرر کردی۔ دریں اثناء عوامی حلقوں کے مطابق آٹاکی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50فیصد سے ذیادہ کمی آنے کے باوجود روٹی کی وزن میں صرف 20گرام کا اضافہ کرنا ناقابل قبول ہے۔



