پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2025 کا باقاعدہ اغاز لوئر چترال پولو گراونڈ میں گذشتہ روز ہوگیا فورسزز کے ٹیمز کو ایک گروپ میں رکھا گیا ہے

چترال (نامہ نگار)بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2025 کا باقاعدہ اغاز جمعرات کے روز لوئر چترال پولو گراونڈ میں ہو گیا .
ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 61پولو ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال تھے۔
ان کے علاوہ , فضل خالق صدر پولو ایسوسی ایشن ,شہزادہ سکندر الملک , ,پولو ایسوسی ایشن کے ذمہ داران ,لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران ,کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے بال پھینک کر میچ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس ایونٹ میں ٹوٹل 61 ٹیمز حصہ لے رہۓ ہیں۔ جن میں سے فورسزز کے ٹیمز کو ایک گروپ میں رکھا گیا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ 4 کے ٹیموں میں سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شندور فیسٹیول کیلۓ منتخب کیا جاۓ گا۔
مقامی تماشائیوں کے علاوہ غیر ملکی اور ملکی سیاح بھی تاریخی کھیل فری سٹائل پولو اور روایتی چترالی موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔