کے وی ڈی اے کا وجود خطرے میں پڑ گیا ۔ فوری طور پر تمام دفاتر بند کرنے مشینریز سمیت وادی سے نکل جانے کا مطالبہ ، کے وی ڈی اے کے قیام سے غریب لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔۔ سیاسی و عوامی حلقوں کی پریس کانفرنس

چترال( نامہ نگار ) تحریک تحفظ حقوق عوام رمبور۔بمبوریت اور بریر کے عمائیدین خورشید احمد،ثراوت شاہ۔سیف اللہ۔نورشالی۔بزرگ احمد۔مانک شئے۔قدرت اللہ۔دوران خان اور محمد رفیع نے دیگر کے ہمراہ پیر کے روز چترال پریس کلب میں احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی طرف سے قائم کردہ کیلاش ویلیز ڈولپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہوئے وادی سے اپنی تمام دفاتر کو خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔انہون نے کہا کہ اس ادارے کا قیام مقامی کیلاش اور مسلم کمیونٹی سے مشاورت کے بغیر عمل میں لایا گیا ہے۔جو کئی سال گزرنے کے باوجود کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا بلکہ الٹا مقامی لوگوں کے لئے مشکلات کھڑا کر دیا ہے۔مقامی ابادی پر جرمانے۔ٹیکس اور پابندیان لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔جس کا غریب عوام متحمل نہیں ہو سکتا۔ان حوالوں سے کئی مرتبہ ادارے کے اعلی حکام اور بورڈ ممبران سے میٹنگ بھی ہوئیں۔مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔اب ہمارا مطالبہ ہے کہkvda اپنی سرگرماں معطل کرکے وادی سے نکل جائے۔ورنہ انہیں زبردستی وادی کیلاش سے نکال دیں گے اور کسی قسم کی ناخوشگوار واقعے کی زمہ داری kvda اور ضلعی انتظامیہ پر ہو گی