ندا پاکستا ن نے یوم تکبیر کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول درگردینی یوسی دروش ون لوئرچترال میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد

چترال(ڈیلی چترال نیوز)نیشنل انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن ندا پاکستا ن نے یوم تکبیر کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول درگردینی یوسی دروش ون لوئرچترال میں ایک پروقار تقریب کاانعقادکیا۔یہ پروگرام پی پی اے ایف کی مالی معاونت سے چلنے والے پروجیکٹ "سماجی خدمات اور موسمیاتی لچک کی بحالی” کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کے آغاز میں پراجیکٹ منیجرنداپاکستان چترال انواربیگ نے رسمی خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (NIDA) پاکستان کا قیام 2008 میں مثبت سماجی تبدیلی کو متحرک کرنے کے لیے کیا گیا تھا تاکہ چترال جیسے پسماندہ اضلاع میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔ نداپاکستان گذشتہ کئی سالوں سے تعلیم، صحت، معاش، قدرتی وسائل کے انتظام، ثقافت، پانی، صفائی اور حفظان صحت ، تولیدی صحت، انسانی حقوق، ادارہ جاتی ترقی، نوجوانوں سمیت مختلف شعبوں میں کام کررہےہںت۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چترال سکاؤٹس ونگ کمانڈر کرنل حسن عباس، تحصیل ناظم دروش فرید جان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ، تحصیل میونسپل آفیسر دروش کریم اللہ، معروف مذہبی سکالر و سماجی کارکن قاری جمال عبدالناصراوردوسروں نے کہاکہ اگر ہم یہ کہیں کہ ہم نے مئی کے مہینے میں دو بار بھارت کو شکست دی ہے تو بے جا نہ ہوگا،ایک 10مئی 2025 کوجنگ کے میدان میں عبرتناک شکست اور دوسری شکست 27برس قبل 28مئی 1998 کو ایٹمی دھماکوں میں شکست دی ہے دونوں شکستوں میں 6کا عدد نمایاں رہا ہے ۔2025 کی حالیہ جنگ میں ہم نے10مئی کو ان کے 6جہاز مار گرائے اور دشمن کو ہاتھ جوڑنے پر مجبور کیا اور 28 مئی 1998میں پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کر کے ان کا منہ بند کیا تواس لحاظ میں پاکستان کے لئے چھ کا ہندسہ خوش قسمتی کی علامت سمجھا جارہا ہے ۔دونوں موقعوں پر پاک فوج کا کردرا نمایاں اور فخریہ رہا ہے ۔انہوں کہاکہ ہم ان تمام شخصیات کوخراج تحسین پیش کررہے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کواٹیمی قوت بنانے میں بھرپورکرادا کیاہے۔تقریب میں سکول ہذا کے طلباء نے حمد، نعت اور تقاریر پیش کرتے ہوئے فعال طور پر حصہ لیا، سائنسدانوں، سیاسی رہنماؤں، مسلح افواج اور پاکستان کی ایٹمی کامیابی میں حصہ لینے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پرگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش کے پرنسپل سلیم کامل نے تقریب میں تشریف آروی پرتمام مہمانوں اورپروگرام کے انعقاد پرندا پاکستان کاشکریہ اداکیا۔