تازہ ترین

شندور فیسٹول کی تیاریوں کے حوالے سے اہم میٹنگ زیر صدارت حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد

اپرچترال(نامہ نگار)20 جون 2025 سے شروع ہونے والے شندور فیسٹول کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔
میٹنگ میں ڈی پی او اپر چترال ، اے ڈی سی جنرل اپر چترال ، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال ، اے اے سی موڑکہو/تورکہو لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور مختلف ایجنسیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں 20 جون سے شروع ہونے والے جشن شندور کو شایان شان طریقے سے منانے اور اس کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن شندور بڑی دھوم دھام سے منائی جائے گی اور اس اہم نوعیت کے حامل ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ادارے کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر نے شراکاء کو بتایا کہ ہمیں ایک ٹیم بن کر اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے جس کے لئے ہر ادارے کو خصوصی طور پر کردار ادا کرنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے جشن کو منانے کے حوالے سے اب تک کے پیش رفت اور تیاریوں کے حوالے سے شراکاء کو آگاہ کیا۔
میٹنگ میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو ان کے ڈیپارٹمنٹ سے متعلق مختلف زمہ داریاں سونپی گئیں اور انہیں ہدایت کی گئی کہ اپنے متعلقہ زمہ داریوں کو ہر صورت پائہ تکمیل تک پہنچانے ہونگے تاکہ شندور فیسٹول کامیاب طریقے سے اختتام کو پہنچ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button