بیسٹ فاروئیرپراجیکٹ کے تحت کینیڈین حکومت کے اشتراک سے چترال میں ایک جامع اورمساوی افرادی قوت کی تعمیر کے حوالے سے ریجنل ایمپلائیز کنونشن کاانعقاد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے زیراہتمام بیسٹ فاروئیرپراجیکٹ کے تحت کینیڈین حکومت کے اشتراک سے چترال کے مقامی ہوٹل میں ایک جامع اورمساوی افرادی قوت کی تعمیر کے حوالے سے ریجنل ایمپلائیز کنونشن کاانعقادکیاگیا۔کنویشن میں چترال ٹریول اینڈ بیرو،ہاشو فاونڈیشن ، کے ایم سی ،بوائے ڈگری کالج چترال ، نساء تنظیم، ہیلپنگ ہینڈ، آفاق، بی کنکٹ، کے وی ڈی پی،ٹورزیم ،آغا خان ہیلتھ سروس اور دوسرے اداروں کے ذمہ دار خواتین وحضرات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایم این ای منیجراے کے آرایس پی چترال محمدیونس نےمہمانوں کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ آج کے اس کنویشن کے ذریعے چترال میں کام کرنے والے اداروں کے ذمہ داوں کودعوت دینے کااصل مقصد یہ ہے کہ آپ کے ادارے کوکس طرح تربیت یافتہ اسٹاف کی ضرورت ہے اُس کے مطابق اے کے آرایس پی چترال کے نوجوانوں کوتربیت دے کرہنرمندبناکرآپ کودیں گے اُن کوملازمت دیناآپ سب کی ذمہ داری ہے۔اوریوتھ کواُن کے کاروباری آئیڈیاز اور پلان کو موثر انداز سے پیش رفت کرنے کے حوالے سےآگاہ کرنے کی ضرورت ہے
منیجرورکس اینڈانٹرپرائزاے کے آرایس پی چترال حمیدالاعظم نے کہاکہ اس کنونشن کامقصد ایمپلائیز کوبہترین اپرچونٹی دینے کے لئے ڈیمانڈ جنریٹ کرناہے تاکہ آنے والے وقت میں اے کے آرایس پی اورایمپلائیز مل کریوتھ کوہنرسکھانے کے ساتھ ساتھ ملازمت کے مواقع فراہم کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ اے کے آرایس پی نے ان تمام ایمپلائیز کوانٹرنشپ ، ٹیکنیکل اسکلز ٹریننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ای کامرس ،فری لاسنگ اور دیگرفنون سکھا رہے ہیں۔یہ پروگرام مزیدبے روزگارنوجوان تک پہنچناہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے بیسٹ فار وئیر پراجیکٹ سے اب تک ہزار وں افراد براہ راست مستفید ہوئے ہیں ۔ بیسٹ فارویئرپراجیکٹ چترال کی تعمیر و ترقی میں خدمات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے میں بھی بھرپور کردار ادا کر ہے ہیں جس سے نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔چترال کے خواتین مختلف علاقوں میں دقیانوسی اصولوں کامقابلہ کرتے ہوئے معاشرے کا فعال اور مثبت رکن بننے کی عزم کے ساتھ آگے آنے کی ضرورت ہے اور قدرت کی طرف سے عطا کی گئی صلاحیتوں کوصحیح معنوں میں استعمال واُجاگر کرکے ملک کی ترقی میں اپناحصہ ڈال سکتے ہیں۔
جینڈراسپیشلسٹ شازیہ سلطان نے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے پالیسی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ ادارہ گذشتہ چالیس سالوں سے چترال اورگلگت بلتستان میں خواتین کوبااخیتاربنانے میں سرگرم عمل ہیں۔اے کے آرایس پی یہاں کے لوگوں کے معاشی حالات کوبہتربنانے میں کوشان ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کوبہتر بنانا ا س پروگرام کاحصہ ہے۔ روز اول سے ان علاقوں میں آگاہی پروگرامات کے ساتھ انسانی وسائل کی ترقی میں بہت زیادہ کام کررہے ہیں ۔جس میں مرداورخواتین کے حالات اوروقت کے تناظرمیں ہمارے ادارے مختلف قسم کے ترقیاتی پروگرامات کرتے رہتے ہیں ۔ خواتین کو اقتصادی با اختیار بنانا اور ہنرمندی کو فروغ دینا ہمارے پراجیکٹ کی ترجیح ہے۔ خواتین کی خودمختاری کو صحیح معنوں میں حقیقت کا روپ اس وقت ملے گا جب خواتین کے حوالے سے معاشرے کے رویوں میں تبدیلی آئے گی اس حوالے اے کے آرایس پی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
معروف سماجی شخصیت سیدحریرشاہ اوردوسروں نے کہاکہ ہمارے معاشرے کو مردوں کا معاشرہ کہا جاتا ہے لیکن میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کوئی بھی گھر یا خاندان کامیاب زندگی گزار رہا ہوتا ہے تو اس میں خواتین کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ۔ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیوں کی حیثیت رکھتے ہیں اگر ان میں توازن ہو تو زندگی خوشگوار گزرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آرایس پی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے جو کام کر رہے ہیں یقیناَ اس خطے کے نوجوانوں کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہے۔نوجوانوں کوجوتربیت دی جاتی ہے اسے ضائع نہ کریں اورمحنت سے سیکھیں تاکہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں اور اپنے پاؤن پر کھڑے ہوسکے۔اس ایمپلائیز کنونشن کے انعقاد پربیسٹ فارویئرپراجیکٹ اورکینیڈ ین حکومت کاشکریہ اداکیا۔
تقریب کے اختتام میں 2024بیسٹ ایمپلائیز ایوارڈ کاانعقاد کیاگیا جس میں گذشتہ چارسالوں کے اندرمختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ایمپلائر کوز تعریفی شیلڈزاور اسناد سے نوازاگیا۔