Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے ٹی ایم اے آفس کا تفصیلی دورہ

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال نیوز )ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے ٹی ایم اے آفس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد دفتری امور کا جائزہ لینا اور انتظامی معاملات کو بہتر بنانا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے آفس میں موجود عملے سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو مزید تندہی اور لگن سے سرانجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے خاص طور پر صفائی مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ مہم کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ان کاکہنا تھا کہ صفائی ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کشنر نے ٹی ایم اے کی جانب سے فراہم کی جانے والی دیگر عوامی خدمات، جیسے نکاسی آب، سڑکوں کی دیکھ بھال، اور شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button