ضلعی انتظامیہ نے آوارہ کتوں کی تعداد کو کم کرنے کیلئے ایک اہم منصوبے پر کام شروع کردیاہے جس کے تحت آوارہ کتوں کی نس بندی کا سلسلہ جاری ہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) چترال لوئر میں عوام کی صحت اور تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ نے آوارہ کتوں کی تعداد کو کم کرنے کیلئے ایک اہم منصوبے پر کام شروع کردیاہے جس کے تحت آوارہ کتوں کی نس بندی کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم کی ہدایات پر، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ لائیو سٹاک، چترال کے تعاون سے پائلٹ پراجیکٹ Trap-Neuter-Vaccinate-Returnچترال اور دروش میں (TNVR) کامیابی سے جاری ہے۔اس منصوبے کے تحت:
آوارہ کتوں کو محفوظ طریقے سے پکڑا جاتا ہے اور سول ویٹرنری ہسپتال لایا جاتا ہے۔ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کتوں کی نس بندی کرتی ہے اور انہیں ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین لگاتی ہے۔ صحت یابی کے بعد، ان کی شناخت کے لیے کالر پہنا کر انہیں آبادی سے دور چھوڑ دیا جاتا ہے۔یہ منصوبہ شہری علاقوں میں کتوں کی تعداد کو کم کرنے، انہیں پرسکون بنانے، اور ریبیز جیسے خطرناک امراض کے خطرات کو ختم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو رہا ہے۔چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کی اس اقدام کو سراہا ہے۔