Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈی سی لوئر چترال راو ہاشم عظیم کی زیر صدارات ​”کردار و اقدار کی آبیاری; کے عنوان سے اہم مشاورتی اجلاس

چترال(چترال ایکسپریس )ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم کی زیر صدارات ڈپٹی کمشنر آفس میں ​”کردار و اقدار کی آبیاری; کے عنوان سے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔جس کا مقصد نئی نسل کی کردار سازی اور ان میں مقامی اقدار کو پروان چڑھانا ہے۔ اس اجلاس میں یونیورسٹی آف چترال، محکمہ تعلیم، گورنمنٹ ڈگری کالج, اسامہ شہید کیریئر اکیڈمی، اور آغا خان ایجوکیشن سروسز سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔​اجلاس میں بنیادی سطح کے طلبہ کے لیے “نصابِ تعمیرِ کردار” کی تیاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس کی تشکیل کے لیے ایک ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اس منفرد اقدام کو تمام شرکاء نے سراہا اور اس کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔​اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ نصاب محض نظریاتی نہیں بلکہ عملی نوعیت کا ہوگا جو چترال کی جغرافیائی، سماجی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کی عکاسی کرے گا۔ اس کا بنیادی مقصد طباء کو باکردار، ذمہ دار اور کارآمد شہری بنانا ہے جو معاشرے کی مثبت ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اجلاس میں نصاب کی تدریس کے طریقہ کار، جانچ پڑتال اور فیڈ بیک کے نظام پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button