مصائب ومشکلات میں گھرے ہوئے انسانوں کی مشکلات سے نکالنا ہی انسانیت کی معراج ہے،ریجنل پروگرام منیجر ولی محمد خان یفتالی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ پاکستان (AKAH,P) نے ورلڈ ہیومنیٹرین ڈے یعنی انسان دوستی کا عالمی دن منائی جس میں دکھی انسانیت کی خدمت کو مقدس مشن قرار دیتے ہوئے کہا گیاکہ مصائب ومشکلات میں گھرے ہوئے انسانوں کی مشکلات سے نکالنا ہی انسانیت کی معراج ہے اور اس میں مشغول لوگ بہت ہی قابل قدر ہیں جوکہ اپنے اندر انسانیت کا درد رکھتے ہیں۔
مقامی ہوٹل میں منعقدہ سے اکاہ پاکستان سے AKAH,P کے بورڈ ڈائرکٹر محمد افضل خان، ریجنل پروگرام منیجر ولی محمد خان یفتالی، منیجر ایمرجنسی رسپانس جاوید احمد، سینئر ٹریننگ افیسر نصرت جہان، اور کمیونیکیشن افیسر غفور احمد نے قدرتی آفات سے پہلے، دوران اور بعد میں ادارے کی طرف سے پہنچائی جانے والی مختلف پروگرامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمیں یا د دلاتی ہے کہ انسان دوستی کے کاموں کے ذریعے ہی انسانیت کی فلاح ممکن ہے اور ہومنیٹرین کاموں میں شامل رضاکاروں کے جذبے کو سراہا۔ چترال کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ ایسی جگہ ہے جہاں قدیم زمانے میں بھی روایتی سوشل آرگنائزیشن سسٹم موجود تھا جوکہ موجودہ ترقی یافتہ دور کے ساتھ بڑی حد تک مطابقت رکھتا ہے جہاں قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کی مربوط مدد کا کلچر موجود تھا۔ اس موقع پر AKAH,Pکی طرف سے وادی چترال کے طول وعرض میں بونی گول، چرون اویراور گشٹ لاسپور میں ادارے کے ساتھ وابستہ رضاکاروں کی طرف سے بروقت قدم اٹھانے سے سینکڑوں انسانی جانیں بچانے کی سکس اسٹوری کا ذکر کیا گیا۔ تقریب میں ادارے کے مختلف شعبہ جات ڈارٹ اور سارٹ سے وابستہ رضاکار اور سول سوسائٹی کے نمائندے کثیر تعدادمیں موجود تھے۔










