تازہ ترین

سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کی باہمی مشاورت سے اپرچترال کے دورافتادہ علاقہ مہڑپ میں بیسک میٹرنل ہیلتھ کیئریونٹ کاباقاعدہ افتتاح

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اپر چترال کے انتہائی پسماندہ اور دورافتادہ علاقہ مہڑپ تورکہو میں بنیادی مرکز صحت برائے زچہ و بچہ یونٹ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر احسان افریدی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرمان والی کی موجودگی میں عمل میں لایا گیا۔ ایل ایس او راڈو اوردوسر ے اداروں کے اشتراک سے تورکہوکے دورافتادہ گاوں مہڑپ میں بیسک میٹرنل ہیلتھ کیئریونٹ(بنیادی مرکزصحت برائے ماں اطفال ) سنٹرکاافتتاح فیتہ کاٹ کربددست ڈی ایچ اوڈاکٹرفرمان ولی اور اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال احسان افریدی نے کی ۔تقریب میں میر جمشید الدین چیرمین تحصیل کونسل موڑکہو تورکہو ،صدر اسماعیلیہ کونسل اپر چترال امتیاز عالم، ایریا منیجر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) عطاء اللہ، پلاننگ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ شمشیر علی خان، چیئرمین RADO وزیرشاکر سمرقندی ، منیجر RADO، مقامی نمائندے اور عوام نے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔یہ مرکز محکمہ صحت اپر چترال، AKRSP، RADO اور آغا خان ہیلتھ سروس کی مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے جسے عوام نے اپنے علاقے کے لیے اللہ کی طرف سے عظیم تحفہ قرار دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے وہاں پر موجود اداروں کے سربراہان کو مندرجہ ذیل انفرادی ادارہ جاتی ہدایات و گزارشات کی۔علاقے کے مکینوں نے ایریا منیجر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کو مذکورہ ہیلتھ فسیلیٹی کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی گزارش کی۔اس موقع پر چیئرمین تحصیل کونسل موڑکہو تورکہومیرجمشیدالدین کو مڑپ روڈ کی کشادگی و مرمت کے لیے ضروری فنڈز کا بندوبست کرنے کی گزارش کی۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر فلاحی اقدامات کو یقینی بنائے گی۔یہ مرکز نہ صرف مڑپ بلکہ پورے تورکہو کے عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے جو دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک روشن قدم ہے۔
علاقے کے مکینوں نے بنیادی مرکز صحت برائے زچہ و بچہ مہڑپ کوعلاقے کے لئے ایک بڑا تحفہ قراردیتے ہوئے مقامی ایل ایس او رازدان ائریا ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن (RADO) ،آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اپرچترال ،آغاخان ہیلتھ سروس چترال ،ضلعی انتظامیہ ،لوکل گورنمنٹ اورزمین عطیہ کرنے والے کمیونٹی کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button