Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا پانچواں بیچ کامیابی کے ساتھ مکمل۔

چترال(نامہ نگار)ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں فارغ التحصیل شرکاء کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا.تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ تھے جبکہ ڈی۔ایس۔پی ہیڈ کوارٹر اکبر شاہ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، انچارچ پولیس سہولت مرکز سب انسپکٹر امان اللہ سمیت دیگر پولیس افسران بھی شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے ٹرینیز کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اسناد (Certificates) سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کے بنیادی اصولوں کی تربیت شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور روڈ سیفٹی کے فروغ کے لئے نہایت ضروری ہے۔

ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال میں (چھٹا بیچ) کے لیے داخلے جاری ہیں۔ موٹرسائیکل، موٹرکار اور LTV کے کورسز پر مشتمل یہ تربیتی پروگرام 14 دنوں پر محیط ہے، جس میں ڈرائیونگ تھیوری و پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی، ٹریفک سائینز، روڈ سینس اور مکینیکل تھیوری پر لیکچرز بھی دیے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button